پاکستان

یوم علی علیہ سلام کے انتظامات کے سلسلے میں بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفتر میں اجلاس

شیعیت نیوز: چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک محمد فیاض نے کہا ہے کہ 21ویں رمضان المبارک کو یوم علی ؑکے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس کی گذرگاہوں،امام بارگاہوں، مساجد اور مجالس و و عظ کے مقامات کے اطراف صحت وصفائی ،سڑکوں کی استرکاری ومرمت اورروشنی کیلئے کئے گئے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور عزادارا ن کو تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلدیہ جنوبی انتظامیہ مسلسل اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم علیؓ کے انتظامات کے سلسلے میں بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں حبیب حسن، محمودہاشم، میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن و دیگر محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی چیئرمین ملک محمد فیاض نے کہا کہ جلوس کیلئے کئے گئے انتظامات کی مسلسل نگرانی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈی ایم سی سائوتھ کے مرکزی دفترواقع کے آر ایس کیپٹن روڈ نزدحقانی چوک پر ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیاگیاہے جس پر فون نمبر 99211390-99211429 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button