پاکستان

جنرل درانی جی ایچ کیو طلب، را کے سابق چیف کے ساتھ لکھی گئی کتاب پر فوج کو تحفظات، وضاحت دینا ہوگی

شیعیت نیوز: پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل اسد درانی کی کتاب پر فوج کے تحفظات سامنے آ گئے ۔جیو نیوزکے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ اس کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کیے گئے ہیں، ادھر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاہےکہ اسد درانی کو ان بیانات پر پوزیشن واضح کرنے کے لیے28مئی 2018کو جنرل ہیڈکوارٹرز( جی ایچ کیو )طلب کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ملٹری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اسد درانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی ہوگی اور یوں عسکری قیادت نے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ اگر پاک فوج کا کوئی سابق افسر بھی ملکی مفاد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔سابق آئی ایس آئی چیف کو جی ایچ کیو طلب کرنے کا آرمی چیف کا فیصلہ بروقت اور زبردست اقدام ہے ۔ واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی نے سابق’’را‘‘ چیف اے ایس دلت کے ساتھ مل کر لکھی گئی کتاب’’دی اسپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس‘‘ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی ہے۔کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی، ان میں کارگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، برہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button