پاکستان

کراچی: فلسطینوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا پریس کلب پر احتجاج کا اعلان

شیعیت نیوز: گذشتہ روز اسرائیلی دہشتگرد ریاستی فوج نے فلسطینی مسلمانوں کی ریلی پر اندھا دھند فائرنگ کرکے سیکڑوں افراد کو شہید کردیا ہے اس ظلم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے تحت آج کراچی پریس کلب پر چار بجے شام احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

دھیاں رہے کہ امریکا کی جانب سے گذشتہ روز بیت المقدس کو اسرائیلی دارلخلافہ تسلیم کرنے اور امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے ایسے موقع پر اسرائیلی غاصب صہیونی فورسز کی جانب سے فلسطینوں پر اندھا دھند فائرنگ کی خبر پر غم دوبلا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی غاصب فوج نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں صبح سے اب تک 52 افراد شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 2410 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button