یمن

یمنی میزائل ریاض میں مطلوبہ ھدف تک پہنچنے میں کامیاب

سعودی عرب کے دارالحکومت میں خاص اھداف پر میزائل داغے گئے جو ٹھیک نشانے پر لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یمنی سرکاری فوج نے آل سعود کے فضائی حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے برکان ایچ 2 نامی میزائلوں سے ریاض کے اقتصادی زون کو نشانہ بنایا جو ٹھیک نشانے پر لگے۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے دو یمنی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا ہے۔

سعودی اتحادی فوج کا کہنا ہے کہ صعدہ کے مختلف علاقوں میں یمنی فوج کے خلاف بھاری ہتھیاروں سے حملے جاری ہیں۔

انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب یمن میں فضائی حملے کے دوران کلسٹر بموں کا استعمال کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ نہتے یمنی مسلمانوں پر ممنوعہ ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

کلسٹر بموں میں شامل دھماکہ خیز مواد کے حامل اجزا، ایک بڑے علاقے میں پھیل جاتے ہیں اور اکثر اوقات وہ پھٹ نہیں پاتے جو پھر بعد میں بارودی سرنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور جنگ کے بعد بھی عام شہریوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button