شام میں امریکی اتحاد کی بمباری 30 جاں بحق

04 مئی, 2018 09:30

شام میں داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ صوبے کے علاقے القصر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 30 شامی باشندے جاں بحق ہوئے۔ مارے جانے والوں میں زیادہ تر بچے اور عورتیں ہیں۔ ان حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔

شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

2:32 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔