دنیا

روسی طیارے کے ذریعے امریکی جاسوس طیارے کا پیچھا

روس کے سوخوی ستائیس طیارے نے امریکی بحریہ کے پی آٹھ جاسوس طیارے کا بحیرہ بالٹیک کی فضا میں دس منٹ تک پیچھا کیا-

امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ جنوری میں بھی روس کے ایک جنگی طیارے نے بحیرہ اسود کی فضائی حدود میں امریکا کے ایک جیٹ طیارے کا تعاقب کیا تھا-

خبروں کے مطابق امریکی بحری جنگی جہازوں اور طیاروں کا روس کے فوجی یونٹوں کے ذریعے مسلسل تعاقب کیا جاتا ہے اور امریکی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاتی ہے-

روسی فوج نے بحیرہ بالٹیک میں امریکا کے جاسوس طیارے کی پرواز کو غیرپیشہ ورانہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے-

واضح رہے کہ ماسکو نے ہمیشہ روسی سرحدوں کے قریب منجملہ بالٹیک کے علاقے میں امریکی فوجی موجودگی میں روز افزوں اضافے کے خلاف اعتراض کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button