پاکستان

آرمی چیف کی کوئٹہ آمد، داعشی تجزیہ ہزارہ شیعہ اور ایم ڈبلیو ایم پر آگ بگولہ

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں شیعہ قتل عام کے خلاف چلائی جانے والی احتجاجی تحریک سے خائف پاکستان میں موجود سعودی داعشی تجزیہ کار آرمی چیف کے کوئٹہ پہنچ کر مظاہرین کو سیکورٹی کی یقین دہانی کروانے سے آگ بگولہ ہوگئے ہیں اور انہوں نےہزارہ شیعہ مسلمانوں اور شیعہ سیاسی تنظیموں کے خلاف ہزرہ سرائی شروع کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات ایک نجی چینل پر پروگرام کرتے ہوئے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے ترجمان اوریا مقبول جان نے مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ ہزارہ برادری کے خلاف ہزارہ سرائی کی، داعشی فکر رکھنے والے اس تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ہزارہ شیعہ نہیں چاہتے کہ ایم ڈبلیو ایم انکی ترجمانی کرے لیکن ہر بار یہ تنظیم درمیاں میں آکر معمالہ خراب کردیتی ہے۔

اوریا مقبول جان کی جانب سے ایسا تجزیہ بعید نہیں کیونکہ ہر بار شیعہ سیاسی جماعت ایم ڈبلیو ایم دشمن کی سازش کو ناکام بنادیتی ہے، کیونکہ دشمن شیعہ مسلمانوں کو لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتا ہے اور شیعیت سے خوف ذدہ داعشیوں کا بھی خواب ہے لہذا نادانی میں جب کبھی لسانی ایجنٹوں نے ملت جعفریہ کے خلاف داعشی و لشکری یلغار کو لسانی دشمنی ظاہر کرنے کی کوشیش کی تو مجلس وحدت نے اسے صیح رک دیکر قوم کی ترجمانی کی جیسا کہ حال ہی میں دیکھنے کو ملا ہے۔

لہذا ہم پاکستان کے مقتدر حلقوں سمیت آرمی چیف سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان میں میڈیا کے ذریعہ داعشیت پھیلانے والے اوریا مقبول جان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائین جو پاکستان میں نفرت و تشدد کو فروغ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button