یمن

یمن میں سعودی ڈرون طیارہ گر کر تباہ

یمن کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے اس سعودی ڈرون طیارے کو کل صوبہ صعدہ کے آل قراد نامی علاقے میں تباہ کر دیا۔

یمن کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے انصاراللہ کے رہنما صالح الصماد کی شہادت سے چند روز قبل بھی مغربی صوبے الحدیدہ میں امریکہ کا ایم کیو نائن قسم کا ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت چوتھے سال میں داخل ہو چکی ہے۔ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مغربی ایشیا کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔یمن کے محاصرے کے نتیجے میں اس غریب عرب ملک کو دواؤں اور خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے اور اس ملک کے عوام کو مختلف قسم کے امراض کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button