پاکستان
کوئٹہ: شیعہ قتل عام کے خلاف آغا رضا کا دھرنا، وزیر داخلہ سے مذاکرات ناکام، آرمی چیف کی کوئٹہ آمد کا مطالبہ برقرار
شیعیت نیوز: شیعہ ہزارہ قوم کی نسل کشی کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہرجاری احتجاجی دھرنے میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال کی آمد ، مجلس وحدت مسلمین کے رکن وصوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور آغاسید محمد رضا سے مذاکرات ، دھرنا ختم کرنے کی اپیل ، وفاقی وزیر داخلہ کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم اور دیگر وزراء اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی موجودتھے،آغا رضا کا خانوادہ شہداءکی جانب سے دھرنے کے اختتام اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو ہ کی کوئٹہ آمد تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، آغا رضا اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ اختتام پزیر، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنمائوں سمیت خانوادہ شہداءسے غیور مائیں، بہنیں، بزرگ وجوان بھی بڑی تعدادمیں موجود ہیں