پاکستان

امام حسین ؑ کے افکار و نظریات ،خطبات اور ذکر انسانیت کی رہنمائی کا ذریعہ ہے، علامہ حسین مسعودی

شیعیت نیوز: ھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ امام حسین ؑ کے افکار و نظریات ،خطبات اور ذکر انسانیت کی رہنمائی کا ذریعہ ہے ،آپؑ کی ذات اقدس رشد و ہدایت کا مرکز اور ایثاد و قربانی لازوال اور بے مثل ہے،المہدی انٹرنیشنل کے تحت فیڈرل بی ایریا انچولی سوسائٹی میں ولادت حضرت امام حسین ؑ و حضرت عباسؑ کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم سربراہان آپؑ کی جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینےکا سلیقہ سیکھ لیں تو مسلمانوں کا سر فخر سے بلند ہوسکتا ہے۔اس موقع پر مولانا ضامن عباس زیدی ،علامہ اطہر مشہدی ،علامہ علی کرار نقوی ،مولانا لطیف قمی ،حسن صغیر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button