دنیا

شام کے علاقہ مشرقی غوطہ سے برطانوی اور جرمنی کے کلورین گیس سے بھر کنٹینر برآمد

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زحارووا نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے شام کے علاقہ مشرقی غوطہ سے برطانوی اور جرمنی کے کلورین گیس سے بھرے کنٹینر برآمد کئے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ شام پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کے حملے کام قصد دہشت گردوں کو موقع فراہم کرنا تھا۔ اس نے کہا کہ امریکہ شام میں وہابی دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوما پر شام نے کیمیائی حملہ نہیں کیا بلکہ حملہ کا منصوبہ امریکی اور برطانوی سازش کا حصہ ہے۔ اس نے کہا کہ دہشت گردوں نے جو ہتھیار شامی فوج کے حوالے کئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور جہاں اسے دہشت گردوں کی شکست کا پتہ چلتا ہے وہیں وہ مخۃلف بہانوں سے شامی فوج کے خلاف حملہ کرتا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button