سعودی عرب

سعودی عرب نے شام میں نام نہاد اسلامی اتحاد کی فوج بھیجنے کا فیصلہ کرلیا

شیعیت نیوز: سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے فوجیوں کو بھیج سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔

ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ’شام کا بحران جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہم فوجی دستوں کو شام بھیجنے کے حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ خیال سابق امریکی صدر براک اوباما کے سامنے بھی پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنی قیادت میں ۳۴ اسلامی ممالک پر مبنی ایک اتحاد قائم کیا ہے جسکی سربراہی پاکستان کے سابق جنرل راحیل شریف کررہے ہیں، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ سعودی عرب اب شام میں اس اتحاد کو بھیجنا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اتحاد دہشتگرد کے خلاف قائم کیا گیا تھا لیکن سعودی عرب اس اتحاد کو اپنی ناجائز مقاصد کے لئے استعمال کررہا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button