مشرق وسطی

شام پر حملہ مخاصمانہ اقدام ہے، صدر بشار اسد

صدر بشار اسد نے دمشق میں روسی پارلیمنٹ کے ممبران کے ایک وفد سے ملاقات میں امریکا برطانیہ اور فرانس کے حملے کو مخاصمانہ اقدام قراریتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے شامی عوام کا اتحاد اور زیادہ مضبوط ہوگا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی عوام پہلے سے بھی زیادہ پرعزم ہوں گے۔
روسی پارلیمنٹ کے وفد کے ایک رکن نے بتایا کہ اس ملاقات میں شامی صدر بشار اسد نے کہا کہ شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے اپنی مہارتوں اور توانائیوں کا بھر پور ثبوت دیا ہے اور اب شامی عوام کو مغربی ملکوں کے فوجی حملے کا کوئی خوف نہیں ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button