ایران

مبعث انسانیت کے لئے عظیم الہی نعمت ہے ڈاکٹر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے نئے سال اور رجب المرجب کی متعدد عیدوں کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے بعثت نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تاریخ کا اہم و موثر واقعہ اور انسانیت کے لئے عظیم الہی نعمت قرار دیا۔

ستّائیس رجب المرجب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کی تاریخ ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کی اعلی ثقافتی انقلاب کونسل کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ پیغمبر اسلام ص نے وحی الہی اور اپنی سیرت طیبہ کے ذریعے انسان کی ہدایت و رہنمائی کے ساتھ ساتھ نئے انسانی تمدن کا بہترین تحفہ پیش کیا جو مختلف شعبوں میں انسانی حیات کی ترقی و پیشرفت کا باعث بنا۔ڈاکٹر حسن روحانی نے نئی انسانی نسل خاص طور سے اسلامی برادری کو دین رحمت و مودّت کی حقیقی اسلامی تعلیمات منتقل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے نئے ہجری شمسی سال کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قرار دیئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں بنیادی مسئلہ اس کا ثقافتی پہلو ہے کہ جس پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button