عراق
عراق میں داعش کا کوئی عسکری مرکز نہیں، العبادی
عراقی وزیراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک بھر کے کونے کونے میں تعینات ہیں اور عراق کے کسی بھی علاقے میں داعش کا کوئی مرکز نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ داعش سمیت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی غلط تبلیغات سے قوم کو ہوشیار رہنا ہوگا۔
حیدر العبادی کا کہنا تھا اب ہم دہشت گردوں کے خلاف عراقی سرحدوں کے باہر جنگ میں مصروف ہیں تاہم عراق کسی بھی ملک کی حاکمیت اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔
انہوں نے باور کرایا کہ سکیورٹی فورسز کے شام کی سرحد تک پہنچنے کے بعد عراقی فورسز نے اپنی سرزمین سے اس تکفیری شدت پسند تنظیم کے عسکری وجود کا خاتمہ کر دیا ہے۔