پاکستان

علامہ ناظر عباس تقوی دوبارہ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر منتخب

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں اکثریت رائے سے علامہ ناظر عباس تقوی دوبارہ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر منتخب ہوئے۔ نومنتخب صوبائی صدرسےسربراہ تنظیم علامہ سید ساجد علی نقوی نے حلف لیا الیکشن کا انعقاد علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدار ت منعقد ہواجس میں مر کزی قائدین،صوبائی ذمہ داران نے کثرت رائے سے علامہ علامہ ناظر عباس کو نیا صدر شیعہ علماء کو نسل سندھ منتخب کیاانتخابی عمل مرکزی ڈپٹی سیکریٹری کی زیر نگرانی انجام پذیر ہوا،اس موقع پرعلامہ ناظر عباس تقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیعہ علماء کو نسل ملک بھر میں اتحاد ،و حدت کی داعی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حامی ہیں بلا مذہب و مسلک ،ر نگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہا اور آج بھی ہر محاذ پر بلا تفریق اپنی ملی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button