مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی جیلوں میں بند درجنوں فلسطینیوں کو موت کا خطرہ

سرطان میں مبتلا درجنوں فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بنیادی طبی سہولتوں کے فقدان اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔

قیدیوں سے متعلق فلسطینی عہدیدار عیسی قراقع نے بتایا کہ اس وقت سرطان میں مبتلا پچیس فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں بند ہیں جبکہ درجنوں دیگر دل کے عارضے اور دوسری جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی جیل سے گزشتہ دنوں رہائی پانے والا ایک فلسطینی، سرطان کے نتیجے میں شہید ہوگیا ہے۔قیدیوں کے امور کے فلسطینی عہدیدار نے اسرائیل کو مذکورہ فلسطینی کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حسن یوسف کو اسرائیلی جیل میں سرطان میں مبتلا کیا گیا تھا۔ادھر فلسطینی قیدیوں کی تنظیم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کریں۔کہا جارہا ہے کہ اس وقت ایک سو پچاسی بیمار فلسطینیوں کی جسمانی حالت انتہائی خطرناک ہے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button