عراق

عراق میں داعش کے تین خفیہ ٹھکانے تباہ

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر جاسم البزونی نے بتایا کہ فوج کے تعاون سے داعش کے خلاف یہ خصوصی آپریشن، شمالی صوبوں نینوا اور صلاح الدین میں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران داعش کے تین خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کیا گیا جہاں سے بڑی مقدار میں ہلکے اور بھاری ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔البزونی کے مطابق آپریشن کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دس کو گرفتار کرلیا گیا۔عراق کے تمام شہروں کی دہشت گردوں کے قبضے سے آزادی کے بعد داعش کے باقی بچے عناصر نے صوبہ صلاح الدین اور نینوا کے درمیان واقع صحرائی علاقوں میں خفیہ ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوان اس علاقے میں دو جانب سے کاروائی کر رہی ہے جس کا مقصد شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل پاک کردینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button