مقبوضہ فلسطین

غاصب صیہونیوں کا حسب سابق غیر انسانی اقدام؛ فلسطینیوں کی زرعی اراضی اور مکانات مسمار

اسرائیلی فوجی اتوار کی صبح بلڈوزروں اور فوجی گاڑیوں کے ساتھ خان یونس کے علاقے الفخاری ٹاؤن میں داخل ہو گئے اور انہوں نے غزہ کی پٹی کے ساتھ واقع فلسطینیوں کی اراضی کو مسمار کر دیا۔

خان یونس پر صیہونی فوجیوں کے حملے کے وقت اسرائیلی جنگی طیاروں کو علاقے کی فضاؤں میں پرواز کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

پچھلے چند ہفتوں کے دوران شمالی اور مشرقی غزہ کی سرحدوں کے ساتھ واقع فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ وہ غزہ اور مقبوضہ فلسطین کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر فلسطینیوں کے ہفتے وار مظاہروں کو تشدد کے ذریعے کچل دے گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعد سے فلسطینی عوام، ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کے خلاف مظاہرے کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button