پاکستان

سیکورٹی اداروں اور پرعزم،پاکستانیوں کا شکریہ،مسلط دہشت گردی کا خاتمہ کردیا،پاک فوج

شیعیت نیوز: پاک فوج کےترجمان میجرجنرل آصف غفور نےکہا ہےکہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی کاخاتمہ ہورہا ہے، پائیدار امن اور استحکام کےذریعےاپنی درست منزل کی طرف گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے، پی ایس ایل فائنل روشنیوں کےشہر کو مزیدجگمائےگا،کراچی کی رونق میں چارچاندلگادیئے، پی سی بی،غیرملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ اور پرجوش پاکستانیوں کاشکریہ اداکرتے ہیں، سماجی رابطےکی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل کےکامیاب انعقاد پرحکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سکیورٹی اداروں اورپرعزم پاکستانیوں کاشکریہ اداکیا،ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہنا تھاکہ پی ایس ایل فائنل روشنیوں کےشہرکو مزید جگما ئے گا،انہوں نےکہاکہ ہم پرمسلط کی گئی دہشتگردی کاخاتمہ ہو رہا ہے، ہم امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے، پاکستان سپر لیگ کےفائنل میچ کے انعقاد نےروشنیوں کےشہر کراچی کی رونقوں کو چارچاند لگادیئے،ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم پائیدار امن اور استحکام حاصل کرنےکی اپنی صحیح منزل کی طرف گامزن ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button