سعودی عرب

سعودی عرب نے اسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود باقاعدہ کھول دی

سعودی عرب نے مسئلہ فلسطین اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت کرتے ہوئےاسرائیل کے لیے اپنی فضائی حدود کو کھول دیا ہے، جس کے تحت ہندوستان سے پہلی پرواز براستہ ریاض تل ابیب پہنچ گئی۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کے فضائی حدود کھول دینے کے بعد بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کی پرواز اے آئی 139 دہلی سے براستہ سعودی عرب تل ابیب کے بن گوريون ایئرپورٹ پر پہنچ گئی جس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل پر فضائی حدود کی 70 سالہ پابندی کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

اسرائیلی وزیر برائے ٹرانسپورٹ يسرائيل كاٹس نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جس کے لیے ہم نے برسوں محنت کی ہے۔ سعودی فضائی حدود کا اسرائیل کے کھلنے سے اسرائیل سے ہندوستان تک سفر مختصر اور کم خرچ ہو جائے گا اور یہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان پہلا باضابطہ تعلق بھی ثابت ہو گا۔ ادھر فلسطینی تنظیموں نے سعودی عرب کے اس اقدام کو مسئلہ فلسطین اور مسلمانوں کے ساتھ بہت بڑي خیانت قراردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button