دنیا

امریکی سینٹ کا یمن پر جارحیت جاری رکھنے کا اعلان

امریکی سینٹ میں یمن میں جنگ بندی کی مخالف تھی اور امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے حالیہ دنوں میں یمن میں جنگ بندی کی بھر پور مخالفت کرنے کی مہم چلا رکھی تھی۔

امریکی سینٹ نے ایسے میں یمن میں جنگ بندی کی مخالفت کی کہ جب سعودی ولیعہد بن سلمان ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے اپنے 2 ہفتے کے دورہ امریکہ کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے دوران امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ جس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سعودی عرب سے زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کے حق میں ہیں۔

سعودی ولیعہد بن سلمان نے 21 جون 2017 سعودی عرب کے ولیعہد بننے کے بعد سے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے حصول کیلئے کافی کام کیا۔

سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ 2015 میں جارحیت کی جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید،زحمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button