دنیا

روس نے برطانیہ کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا

روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے روس نے برطانیہ کی طرف سے 23 روسی سفارتگاروں کو نکالنے کے حکم کے بعد ماسکو سے 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر کیمیائی حملے کے معاملے پر روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ روس نے 23 برطانوی سفارتکاروں کی ملک بدر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔روسی وزارت خارجہ میں آج برطانوی سفیر کو طلب کیا گیا، جس کےبعد روسی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ 23 برطانوی سفارتکار ایک ہفتے میں روس چھوڑ دیں۔روس نےبرٹش کونسل کی سرگرمیاں روکنے کا بھی اعلان کیا ہے،جبکہ برطانیہ کو سینٹ پیٹرزبرگ میں جنرل قونصلیٹ کھولنے کی اجازت منسوخ کر دی ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے برطانیہ نےمزید جارحانہ اقدامات کئے توجوابی کارروائی کاحق محفوظ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر کیمیائی حملے کےبعد سے روس اور برطانیہ کےتعلقات کشیدہ ہیں روس کے سابق جاسوس دو طرفہ جاسوس تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button