پاکستان

ڈی آئی خان: تکفیری دہشتگرد آزاد، ٹارگیٹ کلنگ سمیت مساجدو امام بارگاہ پر حملے جاری

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں امام بارگاہ نمبر 3 پر تکفیری شرپسندوں نے مسلح حملہ کیا ہے۔ شرپسندوں نے اس حملے میں امام بارگاہ کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ علم پاک کی بیحرمتی کی اور جاتے جاتے علم اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ امام بارگاہ کے متولی کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد رات گئے شرپسندوں نے کلاچی کے امام بارگاہ نمبر 3 پر حملہ کرکے امام بارگاہ میں توڑ بھوڑ کی اور امام بارگاہ میں نصب علم حضرت عباس کو اُتار کر آگ لگا دی۔ متولی اور علاقے مکینوں نے پولیس اسٹیشن میں مذکورہ حملے کیخلاف درخواست دی ہے، جبکہ علاقہ پولیس کی جانب سے تاحال حملے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button