ایران

ایران و پاکستان کی مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانا پاکستان کی ترجیح ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدی پولیس فورس کے کمانڈر نے بریگیڈیئر جنرل قاسم رضایی نے جمعرات کے روز پاکستانی سرحد سے ملحقہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر زاہدان میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران مشترکہ سرحدوں میں قیام امن و سلامتی کو یقینی بنانا پاکستان کے عسکری اور سیکورٹی اداروں کی اہم ترجیح ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے بارودی مواد سے بھری ہوئی گاڑی اور خودکش حملے کے ذریعے صوبے میں تخریب کاری کی سازش کرنے کی کوشش کی جس کو پاسداران انقلاب اور سرحدی پولیس کی بروقت کاروائی کے ذریعے ناکام بنادیا گیا.انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہپاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایسے علاقے ہیں جنہیں شرپسند عناصر بدامنی پھیلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں تاہم پاکستان کے عسکری حکام ان علاقوں کو دہشتگردوں سے پاک کرنے اور ایران سے ملحقہ سرحدوں کی سلامتی کو,

مزید بہتر کرنے کے لئے پُرعزم ہیں.بریگیڈیئر جنرل قاسم رضائی نے کہا کہ مشترکہ سرحدوں کر پُرامن بنانے کے لئے پاکستانی فریق سے کافی عرصے سے گفتگو کا سلسلہ جاری تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا اور اب ایران اور پاکستان کے سرحدی حکام اور فورسز سرحدی علاقوں میں مشترکہ گشت کریں گے.

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button