عراق

عراق میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ 7 افراد ہلاک

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کل رات عراق کےصوبے الانبار کے القائم علکقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔عراق میں امریکی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر عملےکے7 ارکان ہلاک ہو گئے۔المیادین کی رپورٹ کے مطابق حادثہ عراق کے مغربی صوبے الانبارمیں پیش آیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شینوک ہیلی کاپٹر اسلحے کی ترسیل کررہا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کی جائیں گی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button