پاکستان

امام کعبہ کے بعد سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کی پاکستان آمد، اہم ملاقاتیں متوقع

شیعیت نیوز: سابق چیف آف آرمی سٹاف اور اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سابق فوجی سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف 3 ہفتوں کے لئے سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے ہیں ،راحیل شریف کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ اولڈ ٹرمینل پر لینڈ کیا جہاں سے وہ سپیشل سیکیورٹی کی نگرانی میں روانہ ہوئے ۔نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سیاسی حالیہ صورتحال کے پیش نظر جنرل(ر) راحیل شریف کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
سابق فوجی سربراہ تین ہفتے پاکستان میں قیام کریں گے جس دوران پاکستان میں عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات بھی ہوگی۔

واضح رہے کہ آل سعود کے ایک اور ملازم امام کعبہ بھی پاکستان کے دورے پر تھے، پہ درپے پہ سعودی ملازموں کے پاکستان میں دورے انتہائی تشویش ناک ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button