مقبوضہ فلسطین

صیہونی جارحیت ایک فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے کل عوریف کے علاقے پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 21 سالہ فلسطینی نوجوان اعمیز عمر ابراهیم شحاده شہید ہوگیا۔

صیہونی فوجیوں نے کل رات غرب اردن کے علاقوں عزون اورقلقیلیه پر فلسطینیوں پر آنسو گیس کے شیل داغے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی الخلیل کے علاقہ باب الزاویہ میں غاصب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جوان شہید اور 66 زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے قدس کو فلسطین کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد دنیا کے کئی ممالک اور فلسطین میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جو بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button