ذہنی مریض زید حامد کرم ایجنسی کی محب وطن عوام کے خلاف ایک بار پھر سرگرم
شیعیت نیوز: زید حامد نامی ذہنی مریض نے کرم ایجنسی بالخصوص پارچنار کی پرامن اور محب وطن عوام کے خلاف ایک بار پھر سے پروپگنڈا کرنا شروع کردیا ہے۔
زید حامد المعروف لال ٹوپی بظاہر دفاعی تجزیات کرتا ہے جو ہمیشہ حقائق سے عاری ہوتے ہیں، جبکہ آجکل یہ صاحب وہابی و تکفیری و استمعاری قوتوں کو مضبوط کرنے اور انکے ارادوں کو تقویت دینے کے لئے شیعہ مسلمانوں اور انقلاب اسلامی کے خلاف پروپگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ کچھ روز قبل ہی انہوں نے شیعہ دشمنی میں پاکستان کے ایک معروف سینئیر اور قابل عزت سیاست دان جناب رضا ربانی کو بھی ایرانی ایجنٹ اور شیعہ قرار دیدیا تھا جبکہ وہ اہلسنت مکتب فکر تعلق رکھتے ہیں۔
اسی طرح ذہنی مریض نے اپنے تازہ ٹوئیٹ میں ایک بار پھر پارچنار کی عوام پر داعش کے حملے اور اسکے بعد ایران کی جانب سے فرقہ واریت پھیلانے کا بھونڈا تجزیہ کیا ہے، جبکہ وہ اس حقیقت سے ناآشنا ہے کہ جب پورے فاٹا پر طالبان دہشتگردوں کا قبضہ ہوچکا تھا اور انہوں نے پاکستانی پرچم سرنگوں کردیا تھا اُس وقت واحد کرم ایجنسی تھی جہاں کی عوام نے یہاں طالبان کا مقابلہ کیا اور پاکستانی پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا یہی وجہ ہے کہ پارچنار کی عوام پر ۸ سال تک طالبان دہشتگردوں کی جانب سے لشکر کشی کی جاتی رہی اور یہ محب وطن پاکستانی افغانستان کا راستہ استعمال کرکے پاکستان آتے جاتے لیکن پاکستان سے اپنی محبت کو کم نا ہونے دیا اور دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔
دوسری طرف گزشتہ سال رمضان المبارک میں ہونے والے لگاتار بم دھماکوں کے نتیجے میں یہاں کی عوام نے احتجاجی دھرنا دیا تو عوام نے بارڈر پر پاک فوج کے تعیناتی کا مطالبہ کیا تاکہ افغانستان سے ہونے والے کسی بھی ممکنہ حملوں کا بروقت مقابلہ کیا جاسکے اور دہشتگردوں کا راستہ روکا جاسکے البتہ یہاں کی عوام نے سیکورٹی اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کی نشاندہی بھی کی جو دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث تھے اور انکی برطرفی کا مطالبہ کیا، پس جب سے ابتک یہ ذہنی مریض پارچنار کی عوام کو غدار ،ایڈیٹ اور ملک دشمن اور پاک فوج دشمن سمیت ایرانی ایجنٹ جیسے القابات سے نواز رہا ہے لیکن ہر بار یہ ذہنی مریض شور مچا کر خاموش ہوجاتا ہے اور اسکی بات پر سوائے انکے چند اندھے تقلیدیوں کے کوئی باشعور پاکستانی دھیاں نہیں دیتا۔
ہم یہاں زید حامد کو یہ باور کرانا ضرور چاہیں کے کہ اگر داعش پر پاکستان پر حملہ آور ہوتی ہے انشاٗ اللہ پاکستانی شیعہ داعش کے خلاف پاک فوج کے ہمراہ ہر اول دستہ ثابت ہونگے اور اسکے لئے انہیں کسی بھی بیرونی ملک سے امداد اور حمایت کی ضرورت نہیں کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ مکتب اہلیبت (ص) کے ماننے والے جہاں بھی رہیتے ہیں وہ اپنے ملک کا دفاع واجب سمجھتے ہیں، جبکہ آپکے مکتب دیوبند میں وطن سے غداری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی۔
ایک بار پھر ہم پاکستان کی باعزت اور بہادر پاک فوج سے مطالبہ کریں گے وہ اس زید حامد نامی شخص کا فوری علاج کریں کے کیونکہ یہ شخص پاک فوج کا نام استعمال کرکے پاکستانی عوام کو فرقہ ورانہ بنیادوں پر تقسیم کرنے کے امریکی و اسرائیلی بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل کررہا ہے۔











