سعودی عرب

سعودی عرب میں 77 فیصد خواتین ڈرائیونگ کی خواہشمند ، سروے رپورٹ

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد خواتین نے ڈرائیونگ سیکھنے کا آغاز کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے معروف جریدے عکاظ اخبار نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کئے جانے والے سروے کے حوالے سے کہا ہے کہ عفت کالج میں 250 خواتین جنہوں نے ڈرائیونگ کی عملی تربیت حاصل کی ہوئی ہے اپنی مہارت ثابت کرنے کیلئے کامیابی سے امتحان دیا ۔ دریں اثناء دبئی سے کئے گئے ایک سروے میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 77 فیصد خواتین گاڑی چلانے کیلئے تیار ہیں اور وہ بے چینی سے اس دن کی منتظر ہیں ۔

سروے میں مزید کہا گیا ہے کہ 16 فیصد خواتین سیڈان کار خریدنے کی خواہاں ہیں جبکہ 3 میں سے ایک خاتونsuv ( وین ) رکھنا چاہتی ہیں ۔ واضح رہے مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی تھی جو امسال ختم کر دی گئی ۔ ماہ شوال سے خواتین کو مملکت میں باقاعدہ طور پر گاڑی چلانے کی اجازت ہو گی جس کے لئے عفت کالج کے اشتراک سے ڈرائیونگ اسکول قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے کی عملی تربیت دی جائے گی ۔ اس ضمن میں بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ سے جہاں آسانی ہو گی وہاں روڈپر گاڑیوں کی تعداد بھی بڑھ جائے گی ۔

دوسری جانب کار کمپنیوں نے بھی مختلف اسکیمیں متعارف کروادی ہیں جن میں بغیر ایڈوانس گاڑیاں آسان قسطوں پر فراہم کی جارہی ہیں ۔ مختلف کارکمپنیو ں کی جانب سے خواتین کو راغب کرنے کیلئے شوخ رنگوں والی کاریں بھی درآمد کی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button