یمن
رضاکار فورس کی سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیر میں فائرنگ سے 3 سعودی فوجی ہلاک
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح سعودی عرب کے عسیر کے علاقےجبل سحطل میں سعودی آلہ کاروں کے ایک اجتماع پر توپوں کے گولے داغے جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ اس کے علاوہ «حرض»، «میدی» اور«المخا» کے علاقوں میں بھی سعودی فوجیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔