دنیا

سعودی ولیعہد کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کے یمن میں بھیانک جرائم اور اس کے دورہ لندن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے دورہ لندن کی مذمت کی ۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد امریکی اسرائیلی شیطانی محور کا حصہ بن گئے ہیں وہ مصر کے بعد لندن پہنچے ہیں جہاں انسانی حقوق اور سماجی تنظیموں نے محمد بن سلمان کے دورہ لندن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یمنی بچوں کا قاتل قراردیا ہے۔

سعودی عرب کے ولیعہد نے برطانیہ کی ملکہ اور برطانوی وزیراعظم کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

برطانوی وزیر اعظم نے اس ملاقات میں یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی ایک بار پھرحمایت کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کو برطانیہ کا دوست ملک قراردیا ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے، امریکہ اور برطانیہ کی ایما پر مشرق وسطی کے غریب اسلامی ملک یمن کو پچھلے تین برس سے وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اس کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کی وجہ سے ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزیں کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button