پاکستان

کراچی: کالعدم سپاہ صحابہ کی سیاسی سرگرمیاں جاری، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش

 شیعیت نیوز: کالعدم دہشتگر د فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے کراچی کے پوش علاقہ میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں لیکن قانوں نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشی بنے ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بدنام زمانہ دہشت گرد اورنگزیب فاروقی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو میں گذشتہ روز منعقدہ ریلی میں شرکت کی اورالیکشن مہم چلائی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے قوانین اور نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کوئی بھی کالعدم جماعت اپنی سرگرمیاں کھلے عام جاری نہیں رکھ سکتی لیکن کراچی میں عالمی دہشتگرد جماعت داعش سے منسلک کالعدم سپاہ صحابہ اعلانیہ قانوں کی ناک کے نیچے اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جو پاکستان کی قومی سلامتی کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

دھیاں رہے کہ عالمی فورم پر پاکستان کو دہشتگردوں کی فنانشل سپورٹ کرنے کے الزام میں گرے لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے لہذا نازک حالات میں ملک کے اندر کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں عالمی سطح پر پاکستان کے لئے مزید مشکلات پیدا کرسکتی ہیں۔

آخر وہ کونسی قوتیں ھیں کہ جنکی پست پناھی پہ عالمی دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کہ دہشتگرد کھلے عام دندتے پھر رھے ھیں جبکہ انہی دہشتگردوں کہ سبب پاک وطن کا نام عالمی مالی پابندیوں کی گرے لسٹ میں بھی شامل ھوچکا ھے ۔

وہ کونسی قوتیں ھیں جو اپنی دہشتگرد اثاثوں کو کھکے عام فرقہ وارایت پھیلانے اور انتخابی مہم چلانے کا لائسنس فراھم کرتی ھیں جبکہ بے گناہ سینکڑوں شیعہ جوانوں کو لاپتہ کردیا جاتا ھے

متعلقہ مضامین

Back to top button