پاکستان

کراچی: ملت جعفریہ کا اہم اجلاس دشمن کی سازش کو خاک میں ملادیا

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقہ انچولی کی امام بارگاہ شہدائے کربلا میں تمام شیعہ تنظیموں، ماتمی انجمنوں، علماٗ کرام و ذاکرین عظام کا اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شرکاء نے اتحاد بین المومنین کو فروغ دینے کے حوالے سے اتفاق رائے کیا گیا۔

اجلاس جو کہ ۵ گھنٹے مسلسل جاری رہا جس میں شیعیان علی علیہ سلام کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اتحاد بین المومنین اور اخوت کا ماحول پیدا کرنے پر زور دیا گیا۔

اس اجلاس کو بیرونی و استماری دشمن کی بدترین شکست قرار دیا جارہا کراچی انچولی امام بارگاہ میں تمام شیعہ تنظیموں ، علماء و ذاکرین اور ماتمی انجمنوں کا ایک ساتھ 5 گھنٹے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نہ کوئی غالی نہ کوئی مقصر جو یہ نعرے لگاے وہ شیعہ کا دشمن ہے۔

اس اجلاس کو مرکزی تنظیم عزاداری کی جانب سے آرگنائز کیا گیا جس میں کراچی کے نامور علماٗ و ذاکرین نے بھی شرکت کی۔

دوسری جانب اس اجلاس کہ شرکاء نے عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کہ تحفظ و ترویج کہ لیے جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ ” عزاداری ضابطہ اخلاق ” کی مکمل تائید کی اور اس پہ عملدرامد کا مطالبہ بھی کیا ۔ شرکاء اجلاس نے بزرگ ذاکر اھلبیت سربراہ جعفریہ الائنس علامہ عباس کمیلی پہ مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا جس کہ سبب ملت کہ انتشار و تقسیم کہ خواھشمند شیطانوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ چند عناصر اس اجلاس کہ ذریعہ ایام عزا سے قبل اپنے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کہ خواھمشند تھے اور جعفریہ الائنس کی جانب سے مرتب کردہ ” عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کی ترویج کہ قومی ضابط اخلاق ” کہ برخلاف اختلافی ضابط اخلاق کو مرتب کروانا چاھتے تھے تاکہ اس مظلوم ملت کو مزید تقسیم کریں جسکو اجلاس میں موجود عمائدین ملت نے ناکام بنادیا۔

اجلاس میں علامہ عباس کمیلی ، بزرگ عالم دین مولانا مرزایوسف حسین ، مولانا فیاض نقوی ، علامہ ضمیر اختر نقوی ، علامہ باقر حسین زیدی ، مولانا شبیر میثمی ، علامہ علی عرفان عابدی ، مرکزی تنظیم عزا ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت المسلمین ، شیعہ علماء کونسل ، امامیہ آرگنائزیشن ، مجلس ذاکرین امامیہ ، پاسبان عزا ، شیعہ ایکشن کمیٹی و مساجد و امام بارگاھوں کہ ٹرسٹیز و اھم قومی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button