پاکستان

کوئٹہ : محنت کش نوجوان ساجد علی داعش کی فائرنگ سے شہید

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں داعش نے فائرنگ کرکے ایک محنت کش نوجوان ساجد علی کو شہید کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دن دیہاڑے، بھرے بازار میں شیعہ ہزارہ نوجوان ساجد علی کو کالعدم جماعت کے دہشتگردوں نے قتل کردیا یہ قتل نسل کشی نہیں تو اور کیا ہے؟

اس قتل کی داعش نے ذمہ داری قبول کی، جوکہ بزنجو حکومت کیلئے چیلنج ہے۔

واضح رہے مختلف ذرائع اور خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکا پاکستان کے بارڈر علاقوں میں داعش کو مضبوط کررہا ہے، ایک اطلاع کے مطابق شام و عراق سے شکست کے بعد فرار ہونے والے ہزاروں دہشتگرد افغانستان میں پناہ لے رہے ہیں جو نا صرف پاکستان بلکہ خطے سمیت سی پیک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔

داعش کی جانب سے کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی میں ملوث ہونا بھی انتہائی سنگین ہے لہذا نو منتخب حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے فوری سنجیدہ اقدام اُٹھانے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button