پاکستان

شہدائے ڈی آئی خان کے چہلم کا مرکزی اجتماع آج منعقد ہوگا

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین و وارثان شہداء ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام شہید سید حسن علی، شہید افتخار حسین، شہید مطیع اللہ کا چہلم کل 2مارچ کو بمقام تھدیلہ شاہ منعقد ہوگا، چہلم سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ غضنفر علی نقوی ، مولانا بلال جوادی اور دیگر رہنما خطاب کریں گے۔ چہلم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، تاہم ابھی تک ان شہداء کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ کے وعدوں کے باوجود ڈیرہ اسماعیل میں شیعہ کمیونٹی غیر محفوظ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button