مشرق وسطی

شام میں امریکا کی فضائی جارحیت، درجنوں عام شہری جاں بحق

شام کے علاقے دیر الزور میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات امریکی اتحاد کی فضائی جارحیت میں کم سے کم چوبیس عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ اتوار کو بھی دیر الزور کے مضافاتی علاقوں، ظہر العلوانی اور الشفقہ پر بمباری کر کے کم سے کم انتیس عام شہریوں کو جاں بحق کر دیا تھا۔

شام کی حکومت بارہا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے چیئرمین اور جنرل اسمبلی کے اسپیکر کے نام مراسلے ارسال کر کے امریکی اتحاد کی فضائی جارحیت کا سلسلہ رکوانے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار چودہ سے عراق اور شام میں امریکا کی کمان میں نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے حملوں میں تین ہزار سے زائد عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button