عراق

عراق کی وزارت دفاع دنیا کے کسی بھی ملک سے دفاعی ہتھیاروں کا سودا کرنے کا حق رکھتی ہے

عراق کی جانب سے روس سے ایس چار سو نامی دفاعی میزائل سسٹم کی خریداری کے بارے میں بغداد کے ارادے پر امریکہ کی جانب سے اس سودے کے بارے میں دی جانے والی دھمکی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دشمنوں کے مقابلے کے قانون کی بنیاد پر امریکہ کی اس دھمکی کا جواب دیا جائے گا۔فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت عظمی کے دفتر کے ترجمان سعد الحدیثی نے کہا ہے کہ روس سے اس سسٹم کی خریداری کے سمجھوتے کی بات ابھی صرف ذرائع ابلاغ میں آئی ہے اور اس کا تعلق سیاسی مسائل سے نہیں بلکہ فوجی و تکنیکی امور سے ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق کی وزارت دفاع دنیا کے کسی بھی ملک سے دفاعی ہتھیاروں کا سودا کرنے کا حق رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button