یمنی فورسز نے کے ہاتھوں آل سعود کے 18 فوجی واصل جہنم
شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں ایک کارروائی کے دوران 18 سعودی اتحادی فوجیوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے العالم کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے صرواح علاقہ میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 کرائے کے فوجی واصل جہنم اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ یمنی فورسز نے سعودی عرب کی ایک فوجی گاڑی کو بھی تباہ کردیا ہے۔ ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری جاری ہے جس میں اب تک 35 ہزار افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمن میں سعودی عرب کو تاریخی شکست کا سامنا ہے اور وہ دس ملکوں کے ساتھ ملکر بھی یمنی قوم کو شکست نہیں دے سکا ،سعودی عرب کو یمنی عوام کے خلاف اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ جنگ میں دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے جن میں بڑا شیطان امریکہ بھی شامل ہے۔