یمن

گندم لے جانے والے ٹرک پر سعودی طیارو کی بمباری

سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کو صنعا سے ملانے والی شاہراہ پر صفرا سٹی کے قریب بمباری کی جس کے نتیجے میں گندم لے جانے والا ایک ٹرک اور متعدد دوسری گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
المیادین ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق صوبہ مآرب اور الحدیدہ پر بھی سعودی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے جس میں تیرہ عام شہری شہید ہوئے ہیں۔
سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے میں گھات لکا کر سعودی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس کے دوران پانچ سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔
یمنی فوج کے میزائل یونٹ نے صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کے متعدد ٹھکانوں پر میزائل حملے بھی کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button