پاکستان

لاہور، ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کا مرکزی پروگرام 3،4 مارچ کو ہوگا، ملک بھر میں رابطہ مہم جاری

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری خیام نقوی کی سربراہی میں تنظیم کے مرکزی دفتر لاہور میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 23ویں برسی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں برسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ خیام نقوی نے بتایا کہ برسی کا 2 روزہ مرکزی پروگرام 4،3 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، فیصل آباد، راولپنڈی اور لاہور میں دورہ جات مکمل ہو چکے ہیں، رابطہ مہم میں فرزند شہید ڈاکٹر، دانش نقوی، مرکزی صدر انصر مہدی دورہ جات میں تمام کارکنان کو برسی کیلئے مدعو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی انتھک مبارز تھے، وہ دین و ملک کی خدمت کیلئے ہمیشہ مگن رہتے تھے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں نوجوانوں کیلئے آئیڈیل ہیں، موجودہ دور میں نوجوانوں کیلئے اپنی عملی زندگی میں شہید نقوی کی زندگی قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید داکٹر محمد علی نقوی کی خدمات پاکستان میں میں کسی سے بھی ڈھکی چھپی نہیں، زندہ قوموں کی یہ پہچان ہے کہ وہ اپنے شہدا کو زندہ رکھتی ہے۔ خیام نقوی نے بتایا کہ 3 مارچ کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور تنظیمیں خدمات پر مبنی تصویری نمائش شہید کے گھر میں لگائی جائے گی۔ نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button