پاکستان

آل سعود اپنے مخصوص نظریات امت مسلمہ پر مسلط نہ کرے، معصوم نقوی

شیعیت نیوز: جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے سعودی حکومت کی طرف سے آثار رسول اور حضرت حلیمہ سعدیہ کا گھر منہدم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود اپنے مخصوص نظریات امت مسلمہ پر مسلط نہ کرے، ناپاک اقدام سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، حکومت عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے سعودی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کرے۔ لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آل سعود نے جنت البقیع اور جنت المعلٰی کو منہدم کرکے امت مسلمہ کے مقدس جذبات سے کھیلنے کا گھناونا اور ناقابل معافی جرم کیا، جن میں اہلبیت اطہار اور ازواج مطہرات کے مزارات کو مسمار کرکے غیر اسلامی اور امت کی دل آزاری کا باعث بنا ہے، نجدی نظریات کو مسترد کرتے ہیں، کسی طبقے کو اپنا مخصوص نظریہ تمام مسلمانوں پر مسلط نہیں کرسکتے، امت مسلمہ کو نوٹس لینا چاہیے، حیرانی ہے کہ سیاسی جماعتیں، او آئی سی اور مسلم ممالک بھی خاموش نظر آتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button