یمن

یمنی فوج کے اسنائپروں کے ہاتھوں متعدد سعودی فوجی ہلاک

یمنی فوج کے اسنائپروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان کے حامضہ نامی گاؤں میں سعودی فوجیوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے کم سے کم چار سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

یمنی فوج کے اسنائپروں نے جازان کے ہی قوی نامی گاؤں میں مزید چار سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا-

دوسری جانب المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے علاقے التحیتا میں سعودی عرب کے ہوائی حملے میں ایک یمنی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے-

سعودی عرب نے امریکا کی حمایت سے چند ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں اور اس دوران سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا چاروں طرف سے شدید محاصرہ بھی کر رکھا ہے-

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ افراد بےگھر ہوئے ہیں- ان وحشیانہ حملوں کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اب تک سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button