مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کا امریکا کے تعاون سے اینٹی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نےامریکا کے تعاون سے ’اینٹی بیلسٹک‘ میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’ایرو 3‘ نامی اس دفاعی نظام کی تیاری میں امریکا نے صہیونی ریاست کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’کان‘ کے مطابق نئے فضائی دفاعی نظام کے کامیاب تجربے کے بعد صہیونی ریاست کا دفاع ناقابل تسخیر ہوچکا ہے۔ نئے نظام کی کامیابی کےبعد صہیونی کسی بھی طرف سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضاء ہی میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک عہدیدار بواز لیف نے عبرانی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی بیلسٹک میزائل فضاء میں گہرائی تک داغا گیا تاہم یہ میزائل کسی ہدف تک نہیں لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران ایک فرضی ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دفاعی نظام کا تجربہ انتہائی پیچیدہ تھا۔ میزائل کو زمین فضائی دائرےسے باہر پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میزائل ٹھیک ہماری توقع کے مطابق نتائج کا حامل ثابت ہوا ہے۔خیال رہے کہ ’ایرو3‘ دفاعی نظام کا تجربہ دو ماہ میں دو بار ملتوی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button