یمن

یمنی فورس نے سعودی عرب کا ڈرون طیارہ مار گرایا

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے اس ڈرون طیارے کو صوبے صعدہ کے علاقے البقع کی فضا میں نشانہ بنایا اور مار گرایا۔

اس سے قبل یمنی فوج نے گذشتہ سال تیس دسمبر کو بھی صوبے حجہ کے علاقے حرض میں سعودی عرب کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن میں اب تک یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے سعودی عرب کے درجنوں ڈرون طیاروں کو مار گرایا جا چکا ہے جن میں ایک امریکی ڈرون طیارہ بھی شامل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button