دنیا

جرمنی سے تعلق رکھنے والی 15 داعشی خواتین گرفتار

جرمن اخبار ”دی ولٹ” نے لکھا ہے کہ شمالی شام میں داعش کے لئے کام کرنے والی 800 سے زائد خواتین گرفتارہوچکی ہیں جنہیں مختلف جیلوں میں قید کیا گیاہے۔

اخبار نےمزید لکھا ہے کہ داعشی خواتین کا تعلق کینیڈا، فرانس، برطانیہ، ترکی اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے40 مختلف ممالک سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی میڈیا نے یورپ سے جاکر داعش میں شمولیت اختیارکرنے والی عورتوں کو شدید خطرہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ داعشی عورتیں یورپ پر خطرے کی نئی تلوار ہیں اور شام اور عراق میں داعش کی صفوں میں کام کرنے والی عورتیں اگر اپنے ملکوں کو واپس جاتی ہیں تو وہ وہاں پر بدامنی پھیلانے کا موجب بن سکتی ہیں۔

اخباری رپورٹ میں کہا گیاہے کہ یورپی خواتین صرف ثانوی نوعیت کی کارروائیوں پر اکتفا کرنے پر تیار نہیں بلکہ وہ آگے بڑھ کرمرد جنگجوؤں کی جگہ قائدانہ کردار ادا کرنے کی خواہاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button