ایران

ایرانی عوام اندرونی معاملات میں کسی کو مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: ڈاکٹر لاریجانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کسی کو بھی اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.
ہماری قوم ملکی معاملات میں کسی کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں دے گی تاہم ممکنہ اختلاف یا مشکل کو ایرانی عوام کے مضبوط ارادوں کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے.
ان خیالات کا اظہار ‘علی لاریجانی نے پیر کے روز اسلامی مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے ساتھ نام نہاد ہمدری کرنے کا امریکی اقدام کی تو نہ کوئی حیثیت ہے اور نہ ہی اس کی کوئی عزت ہے.
اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی تاریخی شرکت کو سراہتے ہوئے لاریجانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی عوام کسی کو بھی اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے.
لاریجانی ایرانی قوم بالخصوص قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ یقینا ًقائد انقلاب کی ہدایات کی بدولت قومی یکجہتی کی تاریخی مثال قائم کی گئی.

متعلقہ مضامین

Back to top button