مشرق وسطی

شام کی کرد ملیشیا نے عفرین شہر میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا

شام کی کرد ملیشیا وائی پی جی کے کمانڈر سیبان حمو نے کہا ہے کہ اس کی ملیشیا کی ڈیفنس فورس نے عفرین میں ترکی کا ایک ڈرون طیارہ مارگرایا ہے – مذکورہ کمانڈر نے یہ بھی بتایا ہے کہ عفرین شہر میں کردملیشیا اور شامی فوج کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے – شام کی کرد ملیشیا کے کمانڈر نے شامی حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ عفرین میں شامی فوج کی تعداد بڑھا دے – کرد کمانڈر کا کہنا تھا کہ اگر ترک فوج منبج شہر میں داخل ہونا چاہے گی تو اس کا مقابلہ کیا جائے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button