عراق

البوکمال میں سرحدی گذرگاہ کھولنے پر عراق رضا مند

عراق کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے شام کی سرحد پر البوکمال میں سرحدی گذرگاہ کھولے جانے کی منظوری دے دی ہے۔
عراق کے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ الانبار کے صحرائی علاقوں میں کافی امن قائم ہو چکا ہے اور طربیل گذرگاہ بھی، جو خاص اہمیت کی حامل ہے، کھولی جا چکی ہے اور اب تمام سرحدی گذرگاہوں کو کھولے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عراق کے وزیر داخلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ البوکمال میں القائم گذرگاہ بھی کھولنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں عراق کے وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حیدر العبادی نے منظوری دیدی ہے۔انھوں نے کہا کہ عراق اور شام کے درمیان چھے سو ستّر کلو میٹر طویل مشترکہ سرحدیں ہیں جنھیں قریب میں واقع مراکز سے کنٹرول کئے جانے کی ضرورت ہےاور اس سلسلے میں بعض علاقوں میں عراقی فوج اور بعض علاقوں میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی سے مدد لی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button