پاکستان

کراچی: جعفریہ الائنس کے مقابلے میںشیعہ ڈیموکریٹس الائنس کا قیام

شیعیت نیوز: کراچی میں گذشتہ دو دھائیوں سے ملت جعفریہ کے ذاکرین ، انجمنوں، قومی تنظیموں اور علماء کا مشترکہ پلٹ فارم جعفریہ الائنس موجود ہے جسکے خلاف گذشتہ ماہ قائم ھونے والا نیا گروپ ” پاکستان شیعہ ڈیموکریٹس الائنس ” کے نا م سے منظر عام پہ آگیا ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والے چند ذاکرین و شخصیات شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان شیعہ ڈیموکریٹس الائنس میں شامل زیادہ تر وہ ذاکرین شامل ہیں جنکے ساتھ گذشتہ محرم میں مجالس پڑھنے پر عوام کی جانب سے شدید اعتراض کیا گیا تھا، بتایا گیا ہے کہ اس گروہ کو علامہ طالب جوہر ی کی حمایت بھی حاصل ہے۔جس کی تاحال تصدیق نہیں ھوسکی ۔

جبکہ جعفریہ الائنس کہ اھم ذمہ داران نے انکشاف کیا ھے کہ انکو معلوم چلا ہےکہ اس الائنس کے قیام کے پیچھے پی ایس پی (مصطفی کمال ) گروپ ہے ،کہ فعال رہنما ہیں ، پی ایس پی ملت تشیع میں اپنے اثرو رسوخ کی خواہش مند ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں شیعہ کمیونٹی کہ ووٹ کو حاصل کیا جاسکے ۔

واضح رہے کہ ملت جعفریہ کے پی ایس پی اور اسکی قیادت پر شدت اعتراضات ہیں، کیونکہ باخبر حلقوں کے مطابق کراچی میں شیعہ کلنگ سمیت سانحہ عاشور ہ میں ملوث افراد کی اکثریت اسوقت پی ایس پی میں شامل ہوچکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button